پی ایس ایل، قانون نافذ کرنیوالے 20ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات 

پی ایس ایل، قانون نافذ کرنیوالے 20ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور میں جاری پی ایس ایل کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں میچ کیلئے روزانہ کی بنیاد پر قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں سیکورٹی  کے فول پروف انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس، ڈولفن، پیرو سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے 20 ہزار سکیورٹی اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ لاہور پولیس کے مطابق پاکستان سپر لیگ کیلئے تمام کھلاڑیوں کے 2 روٹس بنائے جاتے ہیں کوئی بھی ایک روٹ استعمال کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ہوٹل سے سٹیڈیم اور وہاں سے واپس لایا جاتا ہے۔سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے بتایا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پی ایس ایل کی سکیورٹی کے لیے 20ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جن میں افسران بھی شامل ہیں تمام تر انتظامات کی وہ خود اور ان کے ڈی آئی جی آپریشنز نگرانی کررہے ہیں ایک سروے کے دوران شائقین کرکٹ نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پی ایس ایل کے دوران سکیورٹی کے شاندار انتظامات پر پاک فوج اور اداروں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں بالخصوص پولیس نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔پی ایس ایل کا لاہور میں انعقاد اور بہترین سکیورٹی اس کا کریڈٹ ہمارے سکیورٹی اداروں کو جاتا ہے انہوں نے شائقین کرکٹ سے اپیل کی کہ سکیورٹی معاملات پر پاک فوج، رینجرز اور پولیس سمیت تمام اداروں سے مکمل تعاون کریں تاکہ پاکستان میں مکمل انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوسکے،

مزید :

علاقائی -