فوارہ چوک پل سے معمر شخص پراسرار طور پر نیچے گر کر شدید زخمی

فوارہ چوک پل سے معمر شخص پراسرار طور پر نیچے گر کر شدید زخمی

  

 لاہور(کر ائم رپورٹر)گلبرگ صدیق ٹریڈ سنٹر فوارہ چوک پل سے معمر شخص پراسرار طور پر نیچے گر کر شدید زخمی ہو گیا  پولیس نے ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی پولیس کے مطابق معمر شخص نے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی ہے یا کسی نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے نیچے گرا   مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں زخمی شخص کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں  سر پر شدید چوٹیں آئیں،پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع دینے والے کچھ افراد کے مطابق مذکورہ شخص نے چھلانگ لگائی کچھ نے کہا کار نے ٹکر ماری، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں زخمی کے ہوش میں آنے پر حقائق واضح ہونگے۔

مزید :

علاقائی -