موٹر سائیکل چور گینگ کے 3ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوانے کاحکم 

 موٹر سائیکل چور گینگ کے 3ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوانے کاحکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے موٹر سائیکل چور گینگ کے 3ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوانے کاحکم دے دیا عدالت میں ملزمان عاطف، سروش اور عثمان کے خلاف کیس پر سماعت ہوئی، پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیاکہ ملزمان عادی مجرم ہیں اور موٹرسائیکل چور گینگ کے نام سے مشہور ہیں  ملزمان سے دوران تفتیش چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے بارے میں پوچھا گیا، عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کی جائے۔
،عدالت نے پولیس کی یہ استدعامسترد کرتے ہوئے ملزموں کو جیل بھجوانے کاحکم دے دیاہے۔

مزید :

علاقائی -