مسافر کا سامان لیکر فرارہونیوالے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا

 مسافر کا سامان لیکر فرارہونیوالے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ عمر بشیر نے لاری اڈے سے مسافر کا سامان لے کر فرارہونے والے ملزم خالد کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیاکہ ملزم نے لاری اڈے سے مسافر کا سامان چوری کیا، ملزم سے تفتیش مکمل کی جا چکی ہے جبکہ ملزم کا چالان پیس کرنا ابھی باقی ہے، عدالت ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کاحکم دے۔

مزید :

علاقائی -