عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس، تفتیشی رپورٹ سے متعلق دلائل طلب

عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس، تفتیشی رپورٹ سے متعلق دلائل طلب

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ہرجانہ کی درخواست پرتفتیشی رپورٹ سے متعلق فریقین سے 16فروری کو دلائل طلب کر لئے  ایڈیشنل سیشن جج مدثر فرید کھوکھر نے کیس پر سماعت کی،میاں شہبازشریف کی جانب سے سعد سبغت اللہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف 10ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے،عمران خان نے میرے اوپر دھرنہ ختم کرنے اور پانامہ لیکس کیس سے پیسے دینے کا بے بنیاد الزام عائد کیا، عمران خان نے کڑووں روپے افر کا بے بنیاد الزام عائد کیاجس سے ان کے موکل کی ساکھ متاثر ہوئی،واضح رہے کہ ؑوزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خلاف یہ دعویٰ 8 جولائی 2017 سے زیرسماعت ہے۔

مزید :

علاقائی -