باٹا پور کے علاقہ میں شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا

 باٹا پور کے علاقہ میں شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا

  

 لاہور(کر ائم رپورٹر)ڈولفن ٹیم کے فوری ریسپانس سے خاتون پر قاتلانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا ترجمان ڈولفن کے مطابق باٹا پور کے علاقہ میں شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔اہل محلہ نے 15 پر کال کی ڈولفن نے فوری ایکشن کرتے ہوئے ملزم  کو گرفتار کرلیا۔ڈولفن اہلکاروں نے خاتون کو بحفاظت اپنی تحویل میں لے لیا ڈولفن کے پہنچنے پر ملزم نے چھت پر چڑھ کر فائرنگ شروع کردی ڈولفن نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیشہ ورانہ انداز میں ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ سے رائفل، میگزین و موقع سے چلیدہ خول برآمد ہوئے ہیں ملزم ابرارکو مزید کارروائی کیلئے باٹا پور پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق شہریوں کا کسی بھی مصیبت میں 15 پر کال کرنے کے شعور میں اضافہ ہوا ہے ڈولفن سکواڈ بلا تاخیر15 کالز پر ریسپا نڈ کر رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -