اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے یو ایم ٹی حکومت کیساتھ ملکر اپنا کردار ادا کریگی: اسد قیصر 

اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے یو ایم ٹی حکومت کیساتھ ملکر اپنا کردار ادا کریگی: ...

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کا دورہ کیا اور صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد سے ملاقات کی۔ ابراہیم مراد نے یو ایم ٹی کا تعارف کرواتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سے پاکستان میں اعلیٰ تعلیمی اصلاحات کے بارے میں بھی تفصیلی بات چیت کی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے یو ایم ٹی تعلیمی کاوشوں کو سراہا اور ابراہیم مراد سے یو ایم ٹی کیساتھ تعلیمی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے یو ایم ٹی میں جناب سپیکر اسد قیصر اور دیگر پارلیما نی ممبران کو خوش آمدید کہا او ر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یو ایم ٹی میں آنا  خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے اسد قیصر کو یو ایم ٹی کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ یو ایم ٹی پاکستان کے معروف تعلیمی اداروں میں شمار ہوتی ہے جس کے فیکلٹی ممبران نے ہر شعبے میں قابل اعتماد شرکاء پیدا کر نے کیلئے اعلیٰ معیار قائم کیے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور فراہمی کیلئے یو ایم ٹی حکومت کیساتھ مل کر اپنا کردار ادا کریگی۔سپیکر قومی نے صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مرادکا شکریہ ادا کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ آج معا شرے کے معمار و رہنماؤں سے بات کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اوریو ایم ٹی جیسے تعلیمی ادارے کا دورہ کر کے خوشی ہوئی ہے۔ یو ایم ٹی فیکلٹی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کی وجہ سے ہمارا ملک علم سے منور ہے۔ انکا کہنا تھا کہ میں نو سال سے اپنی پارٹی کا صوبائی صدر ہوں اور اس کا میابی کا سہرا میرے اساتذہ کے سر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ ہمارے معاشرے کے ستو ن ہیں، ہماری قوم کا خزانہ ہیں، اور معاشرے کو وہ کچھ دے سکتے ہیں جو کوئی سیاستدان نہیں دے سکتا۔ ا نہوں نے یو ایم ٹی کی انتظامیہ کو ایسے پیشہ ورا نہ انداز میں کام کرنے کی تعریف کی او ر کہا کہ یہ صرف ایک استاد کی محنت، لگن، عزم اور تعلیم کے ذریعے آنیوالی نسل کو قوم کے لیڈروں میں تبدیل کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ معاشرے میں تبدیلی لانا اور اہداف کا حصول اسی وقت ممکن ہے جب آپ اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکل کر کام کریں گے۔

اسد قیصر 

مزید :

صفحہ آخر -