کسی نے کیل نہیں ٹھونکا،جنات  کی آمد پر گرنے سے کیل سر میں  لگ گیا،متاثرہ خاتون 

کسی نے کیل نہیں ٹھونکا،جنات  کی آمد پر گرنے سے کیل سر میں  لگ گیا،متاثرہ ...

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)پشاورمیں خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کے معاملے پر پیشرفت،خاتون کی جانب سے پولیس کو دیا گیا جس میں متاثرہ خاتون بس گلہ کا کہنا ہے کہ گھر میں کام کاج کے دوران جنات کی آمد ہوئی،  مجھے جنات کے اثرات کی شکایت ہے، کمرے کے سامنے گری تو میرے سر میں کیل لگی اور زخمی ہوگئی۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ کسی شخص نے میرے سر میں کیل نہیں ٹھوکی اور کسی کے خلاف کوئی دعویٰ نہیں۔ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید کے مطابق خاتون کا ماہر نفسیات سے طبی معائنہ کرایا گیا اور میڈیکل چیک اپ کے مطابق خاتون ڈپریشن کی مریضہ ہے۔متاثرہ خاتون کا سال 2017 سے علاج چل رہا ہے۔

کیل 

مزید :

صفحہ آخر -