ایس ای سی پی نے فکسڈ ریٹ میوچل فنڈز کیلئے ریگولیٹری فریم ورک جاری کر دیا
اسلام آباد (آئی این پی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے میوچل فنڈز کے شعبے کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع بڑھانے کے پیش نظر، فکسڈ ریٹ میوچل فنڈ زکے لیے ریگولیٹری فریم ورک جاری کر دیا ہے۔میوچل فنڈ کی یہ نئی کیٹگری، ایسے نئے سرمایہ کاروں کو راغب کرے گی جو کہ اپنی سرمایہ کاری کو زیادہ سے زیادہ محفوظ رکھ کر ایک متعین اور متواتر منافع حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ فکسڈ میوچل فنڈز سے سرمایہ کاروں کو کم لاگت اور پرکشش سرمایہ کاری مصنوعات دستیاب ہوں گی، جن میں رسک کے عوامل محدود ہوں گے۔ فکسڈ انکم میوچل فنڈز سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور ایسٹ مینجمنٹ انڈسٹری میں مسابقت کو فروغ ملے گا جس کا فائدہ بھی سرمایہ کاروں کو ہو گا۔ میوچل فنڈ کی اس نئی کیٹگری کی ایسٹ مینجمنٹ کمپنیاں سرمایہ کاروں کو فکسڈ ریٹ/ریٹرن کی پیشکش کر سکیں گی۔ فکسڈ ریٹ میوچل فنڈ ز میں ایسٹ مینجمنٹ کمپنیاں سرمایہ کاروں کے فنڈز سے ایسی سرمایہ کاری کرتی ہیں جس میں منافع کی متعین اور مستحکم شرح حاصل ہوتی ہے، جیسے کہ سرکاری بانڈز، منی مارکیٹ، ڈپازٹس کے سرٹیفکیٹ وغیرہ تا کہ سرمایہ کاروں /یونٹ ہولڈر وں میں مستحکم منافع تقسیم ہو۔ فکسڈ ریٹ میوچل فنڈ خاص طور پر ان سرمایہ کاروں کے لیے کشش رکھتے ہیں جو اپنی مخصوص سرمایہ کاری پر مقرر شدہ منافع کو ترجیح دیتے ہیں جیسے کہ ریٹائر ملازمین /پنشنرز جو کہ سرمایہ کاری پر اپنے مقررہ وقت پر فکسڈ آمدنی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ سکیم ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے لیے بھی اہم ہے جیسے کہ پراویڈنٹ فنڈز، پنشن فنڈز، گریجویٹی فنڈز تا کہ ان کی لیکویڈیٹی کے تقاضوں کو پورا کرنے میں معاون ہو۔
فریم ورک