پاکستان کا حج کوٹہ زیادہ سے زیادہ کرنے کیلئے وزیراعظم کردار ادا کریں: امتیاز الرحمن چودھری
لاہور(انٹرویو: میاں اشفاق انجم، تصاویر، ایوب بشیر) سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کی 23مارچ کو پاکستان متوقع آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں،دو سال سے حج نہ ہونے کی وجہ سے اہل پاکستان رنجیدہ ہیں،حج 2022ء میں پاکستان کا حج کوٹہ زیادہ سے زیادہ کرنے کیلئے وزیراعظم کردار ادا کریں، اس سال حج ٹریڈ بچانے کیلئے پرائیویٹ حج سکیم کو موقع دیا جائے، قرنطینہ کی لازمی شرط، خانہ کعبہ سے دوری اور حجر اسود کا بوسہ کی سعادت سے محرومی، ایئر لائنز کی مہنگی ٹکٹ کی وجہ سے لوگوں کی عمرہ میں دلچسپی کم ہو رہی ہے جو صحیح نہیں ہے پنجاب کے حج آرگنائزر نے جو ذمہ داری دی ہے بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتا ہوں ٹورازم ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز عمرہ اور حج ٹریڈ سے دو سال کیلئے ختم کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ہوپ ڈائریکٹر میزاب گروپ امتیاز الرحمن چودھری نے ”پاکستان“ سے خصوصی گفتگو میں کیا انہوں نے کہا عمرہ اور حج ٹریڈ میں پرائیویٹ سیکٹر نے جو سہولیات فراہم کی اس سے پاکستان سے عمرہ پر جانیوالوں کی تعداد 17لاکھ تک پہنچ گئی تھی، خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کے کورونا کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ دنیا بھر کی طرح پاکستانی بھی سعودی حج پالیسی اور رمضان پالیسی کے شدت سے منتظر ہیں چیئرمین ہوپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی 23مارچ کی پاکستان متوقع آمد کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے اس تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ سعودیہ ہمارا مشکل کا ساتھی ہے انہوں نے دو سال سے عمرہ اور حج بند ہونے کی وجہ سے امت مسلمہ بالعموم اوراہل پاکستان بالخصوص رنجیدہ ہیں، حرمین شریفینکی قربت ہی تمام مسائل اور پریشانیوں کا حل ہے چیئرمین نے کہا ایس او پیز کا عمرہ 5دن کروٹین کی شرط 10دن میں ایک عمرہ اور گراؤنڈ فلور پر صرف عمرہ کا طواف کی اجازت خانہ کعبہ اور حجر اسود کو چھونے کی اجازت نہ دینے سے عمرہ زائرین کو مزا نہیں آ رہا، ایئر لائنز کی مہنگی ٹکٹ اور مہنگا عمرہ ویزہ سے ٹریول ایجنٹ کی مشکلات بڑھ گئی ہیں چیئرمین ہوپ نے کہا ٹریول، عمرہ اور حج ٹریڈ کا مستقبل داؤپر لگا ہوا ہے 2022ء میں زیادہ سے زیادہ کوٹہ حاصل کیا جائے اور حج ٹریڈ بچانے کیلئے سارا کوٹہ پرائیویٹ سکیم کو دیا جائے پرائیویٹ سکیم کے حج آرگنائزر (SOP) میں حج آپریشن مکمل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا وزارت سے تعلقات بہتر ہونے میں ہوپ بیدا رہے مسائل سے آگاہ بھی دو سال کے لئے ٹیکس فری کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
حج کوٹہ