الخدمت گروپ کو کلین سویپ کروانے پر شکر گزار ہوں،خالد محمود چودھری

الخدمت گروپ کو کلین سویپ کروانے پر شکر گزار ہوں،خالد محمود چودھری

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)چیئرمین ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور ڈاکٹر خالد محمود چودھری کا صدر میاں طلعت احمداور ایگزیکٹو باڈی اور نو منتخب ٹیم کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر ظہرانہ،اس موقع پر صدر ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن میاں طلعت احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈی ایچ اے کی برادری کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اعتماد دیا،اور الخدمت گروپ کو کلین سویپ کروایا،میں تمام گروپوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا،میاں طلعت احمد نے کہا کہ الخدمت گروپ سالہا سال سے خدمت کر رہی ہے،ہم خدمت کی روایت کو آگے بڑھائیں گے،بلڈڈونر کمیٹی کو عملی شکل دے دی ہے،ہر شعبہ کی کمیٹی بن رہی ہے،بزنس کونسل ترتیب دی جا رہی ہے،سپورٹس،ویلفیئر،کمیٹی،مصالحتی کمیٹی سمیت دیگر کمیٹیوں کے نام فائنل کیے جا رہے ہیں،ہمارے3سال میں تبدیلی نظر آئے گی،ڈی ایچ اے میں با عزت مقام بھی ملے گا،ڈی ایچ اے سے کوآڈینیشن بھی بڑھے گی،ہر فرد کی حوصلہ افزائی ہو گی،میاں طلعت احمد نے کہا کہ ہم نے کام کرنیوالے اور میرٹ پر آنے والوں کو آگے لانے کی کوشش کی ہے،عامر فدا خان،نواز غنی،میجر رفیق حسرت سمیت تما م گروپوں کے نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔   

الخدمت گروپ

مزید :

صفحہ آخر -