ادارہ الحرمین حج و عمرہ کے چیف ایگزیکٹو شاہد منظور کے والد انتقال کر گئے 

ادارہ الحرمین حج و عمرہ کے چیف ایگزیکٹو شاہد منظور کے والد انتقال کر گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ادارہ الحرمین حج و عمرہ کے چیف ایگزیکٹو شاہد منظور کے والد ممتاز عالم دین ادارہ اقراء تعلیم الاطفال صدر لاہور کینٹ کے چیئرمین مولانا منظور احمد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے،نماز جنازہ جامعہ منظور الاسلامیہ صدر لاہور کینٹ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت، الخدمت گروپ کے چیئرمین سلمان طاہر، چیئرمین ہوپ پنجاب امتیاز الرحمن چودھری، سابق چیئرمین ہوپ پنجاب احسان اللہ، حافظ شفیق کاشف، چودھری عادل، علامہ محمد حسین اکبر، سعید احمد ملک کے مولانا منظور احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شاہد منظور سے اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
 انتقال

مزید :

صفحہ آخر -