پی ٹی آئی کے لئے اتنے لوگ رابطے میں ہیں سمجھ نہیں آرہا کسے رکھیں کسے نہیں: پرانا ثنا اللہ 

پی ٹی آئی کے لئے اتنے لوگ رابطے میں ہیں سمجھ نہیں آرہا کسے رکھیں کسے نہیں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے پی ٹی آئی کے اتنے لوگ رابطے میں ہیں کہ سمجھ نہیں آرہا کسے رکھیں اور کسے نہ رکھیں‘کسی سے لڑائی نہیں‘ صرف ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات چاہتے ہیں‘حکومت کیخلاف کھڑے ہونے کیلئے شدید عوامی دباؤ ہے‘ جہاں جاتے ہیں سوال ہوتا ہے کہ اپوزیشن اس نااہل اور کرپٹ حکومت سے کب جان چھڑائیگی؟‘ مسلم لیگ (ن) کسی کے اشارے پر نہیں بلکہ عوامی دباؤ پر حکومت کے خلاف اقدامات کررہی ہے۔ رانا ثنااللہ نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں علما ونگ کی تنظیم سازی مکمل کرنے کے بعد پریس کانفرنس کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے شدید عوامی دباؤ ہے، جہاں جاتے ہیں سوال ہوتا ہے کہ اپوزیشن اس نااہل اور کرپٹ حکومت سے کب جان چھڑائیگی؟ مسلم لیگ (ن) کسی کے اشارے پر نہیں بلکہ عوامی دباؤ پر حکومت کے خلاف اقدامات کررہی ہے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کئی لوگ رابطے میں ہیں، تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوچ رہے ہیں کسے رکھیں کسے نہ رکھیں، اب تو ان کے اپنے لوگ پی ٹی آئی ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑنا چاہتے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا  کہ 2018 میں مسلم لیگ (ن) حکومت کے خلاف سازش کے تحت دھرنے ہوئے، ہماری کسی سے لڑائی نہیں، صرف ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں فیصلوں کا اختیار نوازشریف کو دے دیا گیا ہے۔وزیراعظم کی جانب سے وزرا کو تعریفی اسناد دینے پر رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے مراد سعید کو نمبر وَن وزیر اس لیے قرار دیا کیونکہ اس جیسی کارکردگی کسی اور کی ہو ہی نہیں سکتی۔لیگی رہنما نے صحت کارڈ کو بڑا فراڈ بھی قرار دیا۔
رانا ثنا اللہ

مزید :

صفحہ آخر -