سابق چیئرمین ای او بی آئی  ظفر گوندل سمیت 5 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

سابق چیئرمین ای او بی آئی  ظفر گوندل سمیت 5 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کی عدالت نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) میں بے ضابطگیوں اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے کیس میں سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل سمیت 5 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود نے ای او بی آئی کیس کے پانچ ملز ما ن کی ضمانتیں مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔ملزمان میں سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل، واحد خورشید کنور، عبدالرؤف چوہدری، نجم الثاقب صدیقی اور آصف آزاد شامل ہیں۔ ا یف آئی اے پراسیکیوٹر کلیم اللہ تارڑ نے ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے دلائل دیے کہ ملزمان نے ای او بی آئی کے منصوبوں میں من پسند افراد کو ٹھیکوں سے نوازا اور بے ضابطگیوں سے قومی خزانے کو 370 کروڑ  روپے کا نقصان پہنچایا۔

درخواستیں مسترد

مزید :

صفحہ آخر -