چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے   10 ایڈیشنل رجسٹرارز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے   10 ایڈیشنل رجسٹرارز کے تبادلوں کے احکامات جاری ...

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس محمد امیر بھٹی نے 10 ایڈیشنل رجسٹرارز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ عرفان احمد سعید کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق حال ہی میں ترقی پانے والے ایڈیشنل رجسٹرار محمد شاہد حسین کو سینئرایڈیشنل رجسٹرار بہاولپور بنچ،ایڈیشنل رجسٹرار جانسن برنارڈ کو ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانیز سیل،ایڈیشنل رجسٹرار عابد حسین بخاری کو ایڈیشنل رجسٹرار لیجسلیشن،ایڈیشنل رجسٹرار نصراللہ خان نیازی کو ایڈیشنل رجسٹرار ایچ آر،ایڈیشنل رجسٹرار شہباز اشرف کو ایڈیشنل رجسٹرار سروسز اورمحمد شہباز کو ایڈیشنل رجسٹرار پروکیورمنٹ تعینات کردیا گیاہے،نصراللہ خان نیازی بطور سٹاف آفیسر ٹو رجسٹرار فرائض بھی جاری رکھیں گے۔

تبادلے 

مزید :

صفحہ آخر -