محکمہ تعلیم کا مسجد مکتب سکولوں کو مڈل اور ہائی سکول میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
لاہور(آئی این پی) محکمہ تعلیم نے مسجد مکتب سکولوں کو مڈل اور ہائی سکولوں میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا، ہائی سکول میں اپ گریڈ کرنے کے بعد 26 افراد پر مشتمل عملہ تعینات کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مسجد مکتب سکولوں کو مڈل اور ہائی سکولوں میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا سکولوں کی اپ گریڈیشن کا فارمولہ تیار کر لیا گیا مسجد مکتب ؎سکول کو پرائمری سکول میں اپ گریڈ کرنے کے لیے کم از کم 8 افراد کا عملہ رکھا جائے گا، بوائز اور گرلز سکولوں کے لیے 6، 6 ٹیچرز اور 2، 2 نان ٹیچنگ اسٹاف رکھا جائے گا ایلمنٹری سکولوں کو اپ گریڈیشن کے بعد 18 افراد کا عملہ دیا جائیگا ایلمنٹری سکولوں میں 15 ٹیچرز اور 3 نان ٹیچنگ افراد پر مشتمل سٹاف ہوگا۔ علاوہ ازیں مسجد مکتب سکول کو ہائی سکول میں اپ گریڈ کرنے کے لیے 26 افراد پر مشتمل عملہ تعینات کیا جائے گا جس میں مختلف گریڈز کے 21 اساتذہ اور 5 نان ٹیچنگ افراد پر سٹاف ہوگا۔
اپ گریڈ