تعلیم یافتہ افراد کا شوبز میں آنا خوش آئند ہے، ثانیہ سعید

    تعلیم یافتہ افراد کا شوبز میں آنا خوش آئند ہے، ثانیہ سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل ثانیہ سعید جونیئر نے کہاہے کہ شوبز انڈسٹری میں شہرت اہم شے ہوتی ہے، اب ہرلڑکی شہرت کے ساتھ اس فیلڈ کو روزگار کے طور پر اپنا نا چاہتی ہے۔میڈیا سائنس کی ڈگری شوبز کی دنیامیں آنے والوں کے لئے ایک ایسی سند ہے جس سے وہ اپنے آپ کو منواسکتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ہدایتکار و رائٹر کبیر مغل کی زیر تکمیل ڈرامہ کے سیٹ پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں اب شوبز میں تعلیم یافتہ افراد کا آنا خوش آئند امر ہے۔ فلم،ٹی وی،تھیٹر اورفیشن انڈسٹری میں آنے والے فنکار میڈیا سائنس کی تعلیمی مدراج طے کرکے آرہے ہیں،ان کو عملی تربیت ٹی وی ڈراموں میں کام کرکے مل رہی ہے۔ ذاتی طور پر میڈیا سائنس کی تعلیم حاصل کررہی ہوں اس دوران کئی ایک ڈرامے اور شارٹ موویز میں کام کرچکی ہوں۔ میری پسندیدہ فنکارہ ثانیہ سعید ، سجل علی، ماہرہ خان،مہوش حیات ہیں ان کے ڈرامے دیکھ کر بہت کچھ سیکھا ہے۔ سیٹ پر سینئر فنکار ہم جیسے فنکاروں کو گائیڈ کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فلموں میں کام کرنے کا ارادہ ہے لیکن پہلے ٹی وی ڈراموں اور فیشن انڈسٹری میں شناحت بناناہے مزید کہا کہ میں نے جب شوبز میں قدم رکھا تو اس وقت ہی تہیہ کرلیا تھا کہ میں صرف معیاری کام کروں گی۔
اور اسی لئے میں نے آج شوبز میں بہت منفرد مقام حاصل کیا ہے جسے برقرار رکھنے کی کوشش کروں گی۔

مزید :

کلچر -