پاکستان میں موسیقی کے شعبہ کو ترقی دینے کی ضرورت ہے، مون

پاکستان میں موسیقی کے شعبہ کو ترقی دینے کی ضرورت ہے، مون

  

لاہور(فلم رپورٹر) سینئرگلوکار ہ مون پرویزنے کہا ہے کہ پاکستان میں موسیقی کے شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات ضروری ہیں کہیں گلوکاری کا شعبہ بھی فلم انڈسٹری جیسی مشکلات کا شکار نہ ہو جائے۔مون پرویزنے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں بڑی تیزی کے ساتھ گلوکاری کے شعبے میں نئے لوگ سامنے آ رہے ہیں جو انتہائی محنت کے ساتھ اپنا نام بھی بنا رہے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس شعبے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے حکومتی سطح پر کسی اکیڈمی کا قیام اور اس کیلئے فنڈز مختص کرنا بھی ضروری ہے۔میں ہر دن کچھ نہ کچھ نیا سیکھتی ہوں۔

مزید :

کلچر -