تھیٹر کا شعبہ مسلسل بحران کی جانب بڑھ رہا ہے

    تھیٹر کا شعبہ مسلسل بحران کی جانب بڑھ رہا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)تھیٹر کا شعبہ مسلسل بحران کی جانب بڑھ رہا ہے اس بات کی بنیادی وجوہات جرائم پیشہ افراد کی بے جا مداخلت،مہنگائی اور بڑھتی ہوئی فحاشی کو قرار دیا جائے تو بے جا نہ ہوگا اس بات میں بھی صداقت ہے کہ حکومت کے سخت اقدامات کی وجہ سے تھیٹر کو بدمعاشوں اور جرائم پیشہ عناصر سے تقریباً پاک کر دیا گیا ہے اس حوالے سے حکومتی ارباب اختیار کا کہنا ہے کہ جو فنکار جان کے خوف سے بیرون ملک منتقل ہوگئے تھے وہ بلا خوف و خطر وطن واپس آسکتے ہیں کیونکہ اب ان کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔یاد رہے کہ ن کے جان و مال کی ذمہ داری ہماری ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں بدمعاشوں کے ڈر اور خوف کی وجہ  سے بہت سے فنکاروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں تھیں۔ان میں سے بہت سے فنکار اپنی جان کے ڈر سے بیرون ممالک جانے پر مجبور ہوگئے تھے۔ اداکارہ زارا اکبر،مشرف بٹ المعروف کومل ناز،رخسانہ لودھی اور بہت سے دیگر فنکار بیرون ملک مقیم ہیں۔مشرف بٹ کینیڈا،زارا اکبر اور رخسانہ لودھی لندن میں ہیں۔یہ فنکار کئی سالوں سے پاکستان نہیں آئے ہیں۔

مزید :

کلچر -