دورہ آسٹریلیا، پی سی بی کی بڑی کامیابی ہے: رمیز راجہ 

دورہ آسٹریلیا، پی سی بی کی بڑی کامیابی ہے: رمیز راجہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل واپسی کے لئے کوشاں ہیں اور میرے لئے سب سے بڑا چیلنج یہ ہی ہے کہ ملک میں جلداز جلد انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل واپسی ہو چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پی سی بی کا بڑا کارنامہ ہے 24 سال بعد آسٹریلوی ٹیم کی پاکستان آمد اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے اس سال انگلینڈ کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کررہی ہے جبکہ دیگر کرکٹ بورڈز سے بھی بات چیت چل رہی ہے پاکستان سپر لیگ میں بڑی تعداد میں غیرملکی کھلاڑی شرکت کررہے ہیں اور پوری دنیا میں وہ یہ ہی پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان میں ان کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے کھلاڑیوں کو ملک میں مکمل تحفظ حاصل ہے۔