سپر لیگ، اسلا م آباد یونائٹیڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل

   سپر لیگ، اسلا م آباد یونائٹیڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 7 کے 18 ویں میچ میں آج اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم شاداب خان کی قیادت میں میدان میں اتر ے گی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کی کپتانی کے فرائض سرفراز احمد سر انجام دے رہے ہیں  پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیموں کی کارکردگی کے مطابق  اسلام آباد کی ٹیم پانچ میچ کھیل چکی ہے جن میں تین میں کامیابی حاصل کی اور دو میچوں میں شکست کا سامنا کرناپڑا ہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے ایونٹ میں اب تک پانچ میچ کھیلے دو میچ اپنے نام کئے جبکہ تین میچوں میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 آج کا میچ جیتنے کے لئے دونوں ٹیموں کے کپتان پرعزم ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -