پی ایس ایل7، قلندرز،سلطانز میچ کی جھلکیاں
لاہور(قذافی سٹیڈیم سے افضل افتخار)
٭ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد میچ سے لطف اندوز ہوئی۔
٭ شائقین میچ شروع ہونے سے دو گھنٹے قبل ہی سٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئے۔
٭ نوجوان لڑکیاں سٹیڈیم کے باہر سیلفیاں بناتی رہیں۔
٭ شائقین کی بڑی تعدا د نے سٹیڈیم کا رخ کیا۔
٭ شائقین کو سٹیڈیم پہنچنے سے قبل کئی مرتبہ چیکنگ کا سامنا کرنا پڑا۔
٭ بچوں کی بڑی تعداد بھی میچ سے لطف اندوز ہوئی۔
٭ میچ کے دوران شائقین پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔
٭ شائقین کی اپنی اپنی ٹیموں کی بھرپور حوصلہ افزائی۔
٭ نوجوان لڑکے و لڑکیوں کی چہروں پر پینٹ کرکے میچ میں شرکت۔