منہا ج یونیورسٹی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سیمینار

منہا ج یونیورسٹی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سیمینار

  

لاہور(سٹی رپورٹر) خلاف اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے منہاج یونیورسٹی کے فریدالدین ہال میں سیمینار، وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اردو اور انگریزی تقریری مقابلہ جات کا اہتمام کیا گیا۔تقریری مقابلوں میں سربراہ شعبہ اردو منہاج یونیورسٹی  ڈاکٹر فضیلت بانو،ڈائریکٹر ایڈوانسمنٹ سیل ثمینہ حفیظ،سیکرٹری سیکرز کلب،عمارہ مقصو قادری اور مس سمیہ نے ججز کے فرائض انجام دئیے۔ یکجہتی کشمیر کے موضوع پر منعقدہ انگریزی تقریری مقابلے میں منہاج یونیورسٹی کے طالب علم امیر حمزہ نے پہلی،عبدالغفار نے دوسری اور بابر حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اردو تقریری مقابلے میں الضحیٰ مظفر نے پہلی،محمد کاشف نے دوسری اور محمد حنان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب میں محمد بلال تصور نے ملی نغمہ پیش کیا۔ رجسٹرار منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈاکٹر مختار عزمی اور شاہد نفیس سمیت مختلف تعلیمی شعبہ جات کے ڈینز،فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -