جامعہ العروۃ الوثقی کے 12 ویں یوم تاسیس کا اجتماع کل ہوگا

جامعہ العروۃ الوثقی کے 12 ویں یوم تاسیس کا اجتماع کل ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاہنہ (نامہ نگار)مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ اور تحریک بیداری امت مصطفی کے زیر انتظام، امام المتقیان حضرت علی ؓ کے روز ولادت اور  جامعہ العروۃ الوثقی کے 12 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے امت اسلامیہ کا ایک وحدت آفریں اجتماع کل جامعہ العروۃ الوثقیٰ میں منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے ہزاروں افراد کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کی جید شخصیات شرکت کریں گی جن میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، پیر محمد حسان حسیب الرحمان،جسٹس ریٹائرڈ نذیر احمد غازی، علامہ امین شہیدی،  لیاقت بلوچ، پیر خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، ڈاکٹر مفتی راغب نعیمی، علامہ سید ضیاء  اللہ شاہ بخاری،  عثمان شاہ راشدی، پیر سید محمد حبیب عرفانی، پیر غلام رسول اویسی، سید ہارون علی گیلانی، پروفیسر ظفر اللہ شفیق، سید صفدر شاہ گیلانی اور ڈاکٹر فرید پراچہ نمایاں ہیں۔صدر مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا ہے کہ آج ہماری مملکت اور اس دنیا کی بد حالی کی وجہ حماقتوں کی پیروی اور حکمتوں سے دوری ہے۔

ہمیں حکمتوں کی طرف لوٹنا ہو گا اور حکمتوں کا منبع مولائے کائنات، امیر السالکین، امیر الصادقین، امیر الصالحین، قاتل المشرکین، یعسوب الدین، امام المسلمین حضرت المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ذات گرامی ہے۔واضح رہے کہ حوزہ علمیہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ، لاہور پاکستان کے معتبر تعلیمی اداروں میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے جو سن 2010میں اپنی تاسیس کے بعد سے خدا کے لطف سے پاکستان میں چشم دید خدمات پیش کر رہا ہے۔ جامعہ میں قومی، ملی و عصری تقاضوں کو مدنظر رکھ کر جدید بنیادوں پر استوار نصاب ترتیب دیا گیا ہے جس میں تمام علوم انسانی یا سوشل سائنسز کو شامل کیا گیا ہے.