سی ای او ز کو اساتذہ کے آن لائن ریکارڈ میں درستگی کی رسائی مل گئی

      سی ای او ز کو اساتذہ کے آن لائن ریکارڈ میں درستگی کی رسائی مل گئی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کے آن لائن ریکارڈ میں غلطیوں کی درستگی کیلئے سی ای اوز کو رسائی دے دی۔ اتھارٹیز کو سکول انفارمیشن سسٹم پر رسائی ملنے سے اب اساتذہ کے تبادلوں،تعیناتیوں، آسامیوں اور بھرتیوں کا تمام ریکارڈ درست کیا جاسکے گا۔اس سے قبل آن لائن ایپ پر سی ای اوز کو رسائی حاصل نہیں تھی جس سے ہزاروں اساتذہ کے ریکارڈ میں غلطیاں درست نہیں کی جاسکتی تھیں۔ آن لائن ایپ پر رسائی دینے سے اساتذہ کا تمام ریکارڈ باآسانی درست ہوسکے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -