اپوزیشن جماعتیں عوامی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں،شمسہ علی

اپوزیشن جماعتیں عوامی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں،شمسہ علی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف مہم چلانے کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں اور حکومتی عوام دوست اقدامات کی عملداری میں اپنا حصہ ڈالیں ماضی میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا گیا۔

جس سے سیاسی عمل بدنام ہوا اور اداروں کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہمیں جمہوری اقدار کو مضبوط کرنے، بے لاگ احتساب اور عوامی خدمت کامینڈیٹ ملا ہے جس کی احترام کرتے ہوئے تمام وعدے پورے کریں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان رہنماؤں نے کہاکہ غیر جمہوری طریقے سے اقتدار حاصل کرنا ہوتا تو وزیر اعظم عمران خان بطور چیئرمین پی ٹی آئی یہ تاریخ ساز سیاسی وجمہوری جدوجہد نہ کرتے، کسی کو ملکی اداروں کی تضحیک نہیں کرنے دیں گے اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں ملک دشمن بیانیہ پر چلنا نام نہاد لیڈروں کی ذہنی پسماندگی کو ظاہر کرتا ہے ملک و قوم کے مفادات کو ٹھیس پہنچانے والے رہبر نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی 22سالہ سیاسی جدوجہد کے بعد اقتدار میں آئی ہے انہوں نے کہاکہ عوام کھوٹے کھرے کی پہچان رکھتے ہیں اپوزیشن ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے انہیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -