طلبہ و طالبات کے مطالعاتی دورے

طلبہ و طالبات کے مطالعاتی دورے

  

 لاہور (لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ جونیئر ماڈل گرلز ہائی سکول‘ سمن آبادکی  طالبات اور اساتذہ نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور ایمزسکول سسٹم‘ ٹاؤن شپ کے طلبا و طالبات اور اساتذہئ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، جوہر ٹاؤن کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ مقبول عام ہائی سکول‘ جی او آرون‘ لاہور‘ گورنمنٹ این ڈی سکول‘ اچھرہ کے دورے کئے۔

 گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ‘ ٹاؤن شپ‘ لاہور اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ باگڑیاں‘ لاہورکا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 377 تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -