مسلم لیگ(ن) نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے،عدنان ہنجراء

مسلم لیگ(ن) نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے،عدنان ہنجراء

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) لاہور کے رہنمااور یونین کونسل 106 ساندہ سے کونسلر کے امیدوار  چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے مسلم لیگ(ن) نواز شریف کی قیادت میں یوری طرح متحد ہے اس میں کسی قسم کی دھڑا بندی نہیں،انشااللہ بلدیاتی انتخابات میں پوری تیاری کے ساتھ اتریں گے، مہنگائی غربت بے روزگاری کے خلاف عوام کے پاس مسلم لیگ(ن) سے بہتر کوئی آپشن نہیں  ماضی میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے۔

 طرح ترقیاتی کام کروائے انشاء اللہ مستقبل میں بھی اس کا تسلسل جاری رکھیں گے عوامی مسائل لوگوں کی مرضی کے مطابق ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے عوام غربت بے روزگاری مہنگائی لاقانونیت کے خلاف مسلم لیگ ن  اور میاں نواز شریف کے نظریہ کو سپورٹ کریں تاکہ اس حکومت سے جلد سے جلد چھٹکارا حاصل کیا جاسکے اور لوگوں کے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو عوام کے دلوں میں آج بھی میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف بستے ہیں اور وہ جانتے ہے کہ ان کے  مسائل حل کرنے والی واحد جماعت مسلم لیگ ن ہے جو لوگوں کے درد سمجھتی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -