اے سی سی اے کے امتحانات میں 4پاکستانی اسٹوڈنٹس کی غیرمعمولی کامیابی

اے سی سی اے کے امتحانات میں 4پاکستانی اسٹوڈنٹس کی غیرمعمولی کامیابی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر)  دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے) کی جانب سے دسمبر،2021ء میں منعقد ہونے والے امتحانات کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق 4پاکستانی اسٹوڈنٹس نے عالمی سطح پر سب سے زیادہ مارکس حاصل کر کے دنیا بھر میں امتحانات میں شریک کو اسٹوڈنٹس کو بہت پیچھے چھوڑدیا۔لاہور سے تعلق رکھنے والی اے سی سی اے کی اسٹوڈنٹ ارحم علی نے مین ٹیننگ فنانشل ریکارڈز میں سب سے زیادہ مارکس حاصل کیے جبکہ لاہور ہی سے تعلق رکھنے والے اسٹوڈنٹ محرر محمد نے منیجنگ کاسٹس اینڈ فنانس کے امتحانات میں ٹاپ کیا۔کراچی سے تعلق رکھنے والی کومل باوانی نے اے سی سی اے کے منجمنٹ فنکشن میں بہترین اسکور کیا جبکہ اے سی سی اے کے ایک اور اسٹوڈنٹ،پشاور کے محمد عمیر جان نے ریکارڈنگ فنانشل ٹرانزیکشنز کے امتحان میں،عالمی سطح پر،ٹاپ کیا۔عالمی سطح پر انعامات حاصل کرنے والے اِن اسٹوڈنٹس کی کارکردگی کو اے سی سی اے پاکستان کے ہیڈ،اسد حمید خان نے بھی سراہا۔ اپنے تعریفی کلمات میں اْنھوں نے کہا:”یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ پاکستانی نوجوان دنیا بھر میں اپنے ساتھیوں کو پیچھے چھوڑنے کی غرض سے سخت محنت کر رہے ہیں۔ اِس نے ہمیں مزید اِس قابل بنایا ہے کہ ہم اکاونٹنسی اور فنانس میں عالمی  معیار کے ٹیلنٹ کے لیے پاکستان کو ایک عالمی حب  بنائیں۔“دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈسرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے) کی ڈگری کو اکاؤنٹنسی میں طلائی معیارخیال کیا جاتا ہے جو دنیا کے 178 سے زائد ممالک میں موجود ہے اور انتہائی قابل احترام اور فائدہ مند کیرئیر کے مواقع پیش کرتی ہے۔

مزید :

کامرس -