13 فروری میری جیت کیساتھ ممبران کی فتح کادن ہوگا، شہبا ز علی

  13 فروری میری جیت کیساتھ ممبران کی فتح کادن ہوگا، شہبا ز علی

  

لاہور (پ ر) کوآپریٹو انجینئرز ٹاؤن سوسائٹی کے نامزد اُمیدوار شہباز علی کھوکھر کہا ہے کہ 13 فروری میری جیت کے ساتھ ممبران کی فتح کا دن ہوگا،جب سب کو پتا چل جائے گا کہ سوسائٹی ممبران صرف کام کو ووٹ دیتے ہیں، میرا خواب سوسائٹی کو سہولیات سے آراستہ کرنا ہے، ہم سوسائٹی کے ممبران کیلئے خدمات کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں، ہمارا منشور جوکہ تعلیم کے فروخ، سکول کالجوں کے قیام، جدترین سہولتوں سے آراستہ کمیونٹی سینٹر، کمیونٹی کلب قائم کرنا، شاپنگ سینٹر بنانا، کارپٹڈ سڑکیں اور ان کی تزئین و آرائش کروانا ہے، ہم اپنے وعدوں پر جیت کے فوری بعد ہی عملدرآمد شروع کردینگے، ہم نے پہلے بھی عوام کی خدمت کی اور انشاء اللہ جیت کے بعد بھی کرینگے، میرے دروازے سوسائٹی ممبران کیلئے دن رات کھلیں ہیں،اُن کے مسائل کا ازالہ فوری کیا جائے گا۔ 

مزید :

کامرس -