نواز شریف کی طبی رپورٹ میڈیکل بورڈ نے ایک بار پھر مسترد کردی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی رپورٹ کا جائزہ لینے والے میڈیکل بورڈ نے امریکی نڑاد ڈاکٹر فیاض شاول کی تحریر ایک بار پھر مسترد کردی۔ذرائع کے مطابق جائزہ بورڈ نے رپورٹس کو نامکمل قرار دیا اور مؤقف اپنایا کہ امریکی نڑاد ڈاکٹرفیاض شاول کی رپورٹس مکمل نہیں، ڈاکٹر فیاض شاول نے صرف نواز شریف کی صحت پر تحریر بھیجی ہے۔میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ کسی میڈیکل ادارے یا لیبارٹری کی میڈیکل رپورٹس ساتھ موجود نہیں۔میڈیکل بورڈ نے محکمہ صحت کو نواز شریف کی رپورٹس پر تحریری آگاہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق 9 رکنی میڈیکل بورڈ نے پہلے بھی نواز شریف کی رپورٹس نامکمل قراردی تھیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف کی تازہ طبی رپورٹ پیش کی گئی تھی جس میں انہیں ڈاکٹر نے سفر سے روک دیا تھا۔ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ انٹروینشنل کارڈیالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹرفیاض شال نے تیار کی تھی جو امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے عدالت میں جمع کرائی گئی۔
نواز رپورٹ