افغانستان میں مسجد کے دروازے پر دھماکہ، ایک نمازی شہید، 15 زخمی

 افغانستان میں مسجد کے دروازے پر دھماکہ، ایک نمازی شہید، 15 زخمی

  

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صوبے بادغیس کے دارلحکومت قلعہ نوکی مسجد میں دھماکے سے ایک نمازی شہید جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔افغان خبررساں ایجنسی کے مطابق دھماکا آج دوپہر میں صوبے بادغیس کے دارالحکومت قلعہ نو کی مسجد کے دروازے پر ہوا، دھماکے کے وقت نمازی مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔بادغیس کے پبلک ہیلتھ ڈائریکٹر کا کہنا ہے شہر قلعہ نو کی مسجد میں دھماکے میں ایک نمازی جا ں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکہ

مزید :

صفحہ اول -