مزدور، کسان کارڈ بھی دینگے، اتنے کام کیے ہیں بتانے کیلئے بہت سا وقت درکار ہوگا: بزدار

مزدور، کسان کارڈ بھی دینگے، اتنے کام کیے ہیں بتانے کیلئے بہت سا وقت درکار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور،راولپنڈی(نیوزایجنسیاں) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اب مزدور اور کسان کارڈ بھی دیں گے،پنجاب نے 54 فیصد ترقیاتی فنڈ استعمال کر کے باقی صوبوں کی نسبت ریکارڈ قائم کیا، راولپنڈی کے عوامی نمائندوں نے ہمیشہ غیر مشروط حمایت سے نوازا ہے، ہر ضلع کا ایک ایک میگا پراجیکٹ یاد ہے اور خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت کمشنر آفس راولپنڈی میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید، راجہ بشارت، فیاض الحسن چوہان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ وزرا اور ارکان اسمبلی نے اجلاس میں عوامی فلاحی منصوبوں سے متعلق سفارشات پیش کیں۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب نے 54 فیصد ترقیاتی فنڈ استعمال کر کے باقی صوبوں کی نسبت ریکارڈ قائم کیا اور اب پیچھے نہیں رہیں گے۔ اگلے سال پھر ریکارڈ ترقیاتی بجٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے عوامی نمائندوں نے ہمیشہ غیر مشروط حمایت سے نوازا ہے جبکہ بلدیاتی انتخابات میں اچھے اور قابل اعتماد لوگوں کو سامنے لائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو راولپنڈی کے وزراء اور ارکان اسمبلی نے اربوں روپے کے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزراء اور ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب کی 73 فیصد آبادی کیلئے ہیلتھ کارڈ کے اجراء پر مبارکباد پیش کی اورکہا کہ راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال میں 30 لاکھ سے زائد خاندان کو مفت علاج کی سہولت میسر آنا نعمت ہے۔راولپنڈی ڈویڑن کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مفت علاج کیلئے 7 ہزار بیڈ تک گنجائش ہونا قابل تحسین امرہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز مخدوم طارق محمود الحسن اور اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے نئے وائس چیئرمین ڈاکٹر شاہد محمود نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مخدوم طارق محمودالحسن اور ڈاکٹر شاہد محمود کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے مخدوم طارق محمودالحسن کی خدمات کو سراہا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ڈاکٹر شاہد محمود کو گائیڈ لائنز دیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا ہے۔ سابق حکمرانوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو صرف نعروں سے بہلایا۔ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کرکے اپوزیشن نے دوغلے پن کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے جامع پالیسی بنائی ہے۔ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کرسکتے۔ حکومت پنجاب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق اور املاک کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب بھی اس موقع پر تھے۔ عثمان بزدارنے قصور کی فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویڑن سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ عثمان بزدار رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان جان کی قیام گاہ پر گئے اور ایم پی اے چوہدری عدنان سے ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کیعثمان بزدار نے سینئر صحافی و کالم نگار عاشق جعفری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مظفرگڑھ میں لڑکے سے مبینہ اجتماعی بدفعلی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -