افغانستان میں چین کے عطیہ  کردہ امدادی سامان کی تقسیم

   افغانستان میں چین کے عطیہ  کردہ امدادی سامان کی تقسیم

  

فیض آباد(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں کی مہاجرین و وطن واپسی کے امور کی نظامت کی جانب سے 880مستحق خاندانوں میں چین کی جانب سے انسانی بنیادوں پر عطیہ کردہ امدادی سامان تقسیم کیا گیا ہے۔نظامت کے سربراہ محمد یونس جہادمل نے بتایا کہ گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت فیض آباد میں بیواں، یتیموں اور سابق حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں سمیت پہاڑی صوبے سے تعلق رکھنے والے بے گھر اور مستحق خاندانوں کو امداد فراہم کی گئی ہے۔ایک اور عہدیدار ملا نصرت نے امداد کی تقسیم کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کمبل، کوٹ، اور چاول کی بوریوں پر مشتمل امداد ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کی گئی ہے۔ملا نصرت کے مطابق آنیوالے دنوں یا ہفتوں میں صوبہ بدخشاں کے ضرورت مند خاندانوں کو مزید انسانی امداد فراہم کی جائے گی۔

امداد تقسیم

مزید :

صفحہ اول -