دنیا میں کہیں بھی وزرا کے مقابلے نہیں کرائے جاتے، خالد مقبول 

دنیا میں کہیں بھی وزرا کے مقابلے نہیں کرائے جاتے، خالد مقبول 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزرا میں کارکردگی کی بنیاد پر سرٹیفکیٹ بانٹنے کا معاملہ متنازع ہوگیا، ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے طریقہ کار پر اعتراض اٹھا دیا۔ان خیالات کا اظہار  خالد مقبول صدیقی نے میڈیا نمائندوں ست گفتگو کرتے ہوئے کیا  اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں نہ پاکستان اور نہ ہی بیرون ملک ایسی کوئی مثال دیکھی۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایسی کوئی مثال نہیں جہاں وزرا کی کارکردگی جانچنے کیلئے مقابلے کرائے جائیں، ایسے اقدامات سے حکومت کی غیرسنجیدگی کا تاثر سامنے آتا ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت کی اس غیرسنجیدگی کا ہم پہلے بھی گلہ کرتے رہے ہیں وزرا کا اہم مقام ہوتا ہے، ان کی عزت واحترام کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ جیسے حکومت کوئی کھلونا ہے جو کھیلنے کے لیے دی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -