تیزتر کاروباری ماحول کیلئے کیو نیٹ نےQlearn لانچ کردیا

تیزتر کاروباری ماحول کیلئے کیو نیٹ نےQlearn لانچ کردیا

  

کراچی (پ ر) ای کامرس کے ذریعے براہ راست اشیا ء فروخت کرنے والی عالمی کمپنی کیو نیٹ(QNet) نے حال ہی میں ایک جدید سیکھنے کے پلیٹ فارم Qlearn کو لانچ کیا ہے جو زندگی بھر تعلیم جاری رکھنے کے عمل کو فروغ دیتا ہے اور اس کو پروان چڑھاتا ہے۔ کیو لرن(Qlearn) لرننگ ایپ صارفین کو مختلف قسم کے سیکھنے کے پروگرام پیش کرتی ہے جو انٹرایکٹو، موافقت پذیر اور مؤثر ہیں۔ اس پلیٹ فارم پر کورسز کاروبار کرنے کے خواہشمند افراد یا پیشہ ور کاروباری افراد کے لیے ڈیزائن اور تیار کیے گئے ہیں۔ یہ بڑی رینج کے کورسز کی سرٹیفیکیشن پیش کرتا ہے جو صارفین کو اعلیٰ پیشہ ورانہ، کیریئر اور کاروباری ترقی کے لیے خود کو بہتر بنانے کے قابل بناتے ہیں۔ QNET کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ملو کالوزا نے کہا کہ”ہمارا ماننا ہے کہ سیکھنے کا عمل زندگی بھر جاری رہنے والا منصوبہ ہے۔ یہ ایک روایتی ڈگری کے ساتھ رک نہیں جاتا اور خصوصاً مسلسل بہاؤ اور ترقی کی حامل دنیا سے اگر آپ منسلک رہنا چاہتے ہیں تو نئی مہارت اور علم حاصل کرنا ضروری ہے، QNET اس اعلیٰ مقصد کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔“

مزید :

صفحہ آخر -