جامعہ کراچی کے سالانہ”فارمیسی جاب فیئر“میں الخدمت کی شرکت 

جامعہ کراچی کے سالانہ”فارمیسی جاب فیئر“میں الخدمت کی شرکت 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی میں ڈپارٹمنٹ آف فارمیسی کے سالانہ جاب فیئرمیں الخدمت کی شرکت،اسٹال بھی لگا یا گیا۔جاب فیئر میں الخدمت سمیت شہرکے 20 سے زائد بڑی فارما سیوٹیکل کمپنیوں اوراسپتالوں کے نمائندگان نے شرکت کی اور وہاں اپنے اسٹال لگائے۔الخدمت کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے جاب فیئر میں شرکت کی اور وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی   کے ساتھ مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔الخدمت کی جانب سے وائس چانسلر جا معہ کراچی ڈاکٹر خالدمحمود عراقی اور ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ایچ ایم فیاض وید کو یاد گاری سوئنیر پیش کی گئیں۔اس موقع راشد قریشی کا کہنا تھا جامعہ کراچی کی جانب سے سالانہ”جاب فیئر“ کا اہتمام خوش آئند ہے۔اس سے طلبہ کو جاب انٹرویو سے متعلق جامع معلومات حاصل ہوئی ہیں،کیریئر کاؤنسلنگ کے ساتھ ساتھ فارمیسی کے شعبے میں ملازمتوں سے متعلق بھی آگہی حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا الخدمت کا شعبہ فارمیسی بھرپور انداز میں کام کر رہا ہے۔  ”جاب فیئر“فارمیسی کے طلبہ کیلئے نئی سمت متعین کرنے میں معاون ثابت ہوگا،جبکہ اس طرح کے مثبت اور معلوماتی پروگرامز سے طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -