سکھر،سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام کرپشن مٹاؤ پاکستان بچاؤ کانفرنس 

  سکھر،سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام کرپشن مٹاؤ پاکستان بچاؤ کانفرنس 

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھر کی سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام کرپشن مٹاؤ پاکستان بچاؤ کانفرنس کا انعقاد،کرپٹ افسران و عملے کو سخت تنقید کانشانہ بنایا گیا، کرپشن نے ملک کی جڑوں کا کھوکھلا کر رکھا ہے، محکمہ کسٹم سکھر سمیت دیگر سرکاری محکموں میں ہونی والی کرپشن کے خلاف مشترکہ تحریک چلانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے زیر اہتمام کرپشن مٹاؤپاکستان بچاؤ کانفرنس کا انعقادکیا گیا، کانفرنس میں جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن ایشن کے صدر اصلاح الدین شیخ، جے یو پی کے مشرف محمود قادری سمیت سکھر کی سیاسی، سماجی، مذہبی تنظیموں پاکستان غریب عوام پارٹی کے وقار علی سومرو،بندھانی فلاحی تنظیم کے توفیق بندھانی، جونا گڑھ یونائٹیڈ پاکستان کے حاجی دلاور خان،پی ایس ٹی کے رضوان قادری،سکھر شہری اتحاد کے مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد،فضل الرحمن بھٹو،سجاگ سومرو کے دودو صادق سومرو،سٹیزن ویلفئیر آرگنائیزر کے سید عمران علی شاہ،میلاد مصطفے کمیٹی کے غیاث الدین قادری،شاہد بندھانی سمیت دیگر نے شرکت کی، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کرپشن نے معیشت کا پیہ جام کردیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -