پروفیسر اقبال چوہدری کے لئے قازقستان کا قومی ایوارڈ

پروفیسر اقبال چوہدری کے لئے قازقستان کا قومی ایوارڈ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری کوقازقستان میں سائینسی و تعلیمی خدمات انجام دینے کے اعتراف میں قازقستان حکومت کی جانب سے قومی ایوارڈدیا گیا ہے۔ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان  نے کہا ہے کہ حال ہی میں گلوبل الفارابی فورم کی جانب سے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے پروفیسر اقبال چوہدری کو اپنا قومی ایوارڈ دیا۔ ترجمان کے مطابق پروفیسر اقبال چوہدری 1988 سے قازقستان میں کیمسٹری اور بائیو کیمسٹری کے میدان میں برادر ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرتے رہے ہیں جس میں تجربہ گاہوں اور اداروں کا قیام اور پی ایچ ڈی اسکالرز کی تحقیقی رہنمائی بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں مسلم دنیا کا سب سے بڑا سائینس اور ٹیکنالوجی کا اعزاز مصطفی ؓ پرائز برائے2021 بھی پروفیسر اقبال چوہدری کو دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -