وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کی زیر صدارت اجلاس
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کی زیر صدارت چیئرمین سیکریٹریٹ کارساز میں ڈسٹرکٹ کورنگی میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل حل کے لیے اجلاس ہوا، پی پی ڈسٹرکٹ کورنگی کے جنرل سیکرٹری جانی میمن کی قیادت میں آنے والے وفد نے وائس چیئرمین واٹر بورڈ کو کورنگی میں فراہمی ونکاسی آب کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں، اس موقعے پر وائس چیئرمین واٹر بورڈ نے چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو، سپریڈنٹ انجینئر حنیف بلوچ اور تمام متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورنگی میں فراہمی و نکاسی آب کے تمام مسائل فوری طور پر حل کرکے مجھے رپورٹ پیش کی جائے، انکا مزید کہنا تھا کہ اگلے ہفتے وہ ڈسٹرکٹ کورنگی کا دورہ کرکے کاموں کا خود جائزہ لینگے۔