سکھر،نیو پنڈسے لاپتہ تین سالہ  بچی کی نعش تالاب برآمد

  سکھر،نیو پنڈسے لاپتہ تین سالہ  بچی کی نعش تالاب برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نیو پنڈسے ایک ہفتہ لاپتہ تین سالہ بچی کی نعش تالاب سے مل گئی،نعش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتا ل منتقل، اطلاع پر گھر میں کہرام مچ گیا،:پوسٹ مارٹم کے بعد علم ہوسکے گا،بچی ڈوب کے جاں بحق کوئی یا معاملہ کچھ اور ہے،پولیس، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے نیوپنڈ اسلام کالونی کی مکین شیخ برادری سے تعلق رکھنے والے عبدالفرحان شیخ کی تین سالہ بیٹی اروبا جو چند روز قبل پرسرار طور پر لاپتہ ہو گی تھی اس کی نعش گھر کے قریبی پانی کی تالاب سے ملی ہے، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی ہے، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق تین سالہ بچی 3 فروری  سے لاپتہ تھی،والدین کی رپورٹ پر بچی کی تلاش جاری تھی 

مزید :

صفحہ آخر -