یکساں تعلیم کو فروغ دینے کیلئے شان فوڈز اور ٹی سی ایف کا اشتراک

یکساں تعلیم کو فروغ دینے کیلئے شان فوڈز اور ٹی سی ایف کا اشتراک

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف فوڈ برانڈ شان فوڈز نے مستحق اور محروم طبقے کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی، تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے اور ان کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے کام کرنے والے فلاحی ادارے دی سیٹیزنز فاونڈیشن کے ساتھ اشتراک کر لیاہے۔ اقوام متحدہ کی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے شان فوڈز عالمی پائیدار ترقی کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ جامع اور مساوی معیاری تعلیم کو یقینی بنانے اور سب کے لیے سیکھنے کے یکساں مواقع کو فروغ دینے کے لیے معیاری تعلیم کے ہدف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے شان فوڈز کا مذکورہ بالا اقدام اس بات کو یقینی بنائے گا کہ 25 بچوں کی ایک کلاس کو پورے سال تک مفت تعلیم فراہم کی جائے۔ شان فوڈز میں کارپوریٹ کمیونیکیشن اینڈ پبلک ریلیشن کی سربراہ ماریہ راشدی نے کہا کہ ایک کارپوریٹ ادارے کے طور پر ہمارا مقصد ہے کہ ہم اپنے معاشرے میں عالمی معیار کے مطابق مثبت اثرات مرتب کریں اور امید افزا تبدیلی لائیں۔ شان فوڈز علم کی طاقت اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ تعلیم کس طرح سے دنیا میں مواقع فراہم کر سکتی ہے اور ناصرف انفرادی سطح پر زندگیوں بلکہ پوری قوم کی زندگیوں کو بھی بدل سکتی ہے۔ ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ ہر بچے کو سستی اور معیاری تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے اور اس کے لیے ہم زیادہ سے زیادہ اثرات مرتب کرنا چاہتے ہیں۔ دی سیٹیزنز فاونڈیشن کے جنرل منیجر اسٹریٹیجک پارٹنرشپ اور کمیونٹی آٹ ریچ اسفندیار عنایت نے شان فوڈ کے اس تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ دی سٹیزن فاونڈیشن دو دہائیوں سے زائد عرصے سے معاشرے کے مستحق بچوں کو کم لاگت کی حامل معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے جہاں اس کا مقصد اپنے لوگوں اور ملک کی زندگیوں میں طبقاتی اور استحقاق کی رکاوٹوں کو عبور کر کے مثبت اثرات مرتب کرنا ہے۔ ہم شان فوڈ زکے تعاون اور اپنے اس مقصد کے حصول کے لیے اشتراک پر بے حد مشکور ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -