کوئٹہ،دہشت گردی کے حالیہ  واقعات،ریڈ زون“ شاہراہ د وبارہ بند

  کوئٹہ،دہشت گردی کے حالیہ  واقعات،ریڈ زون“ شاہراہ د وبارہ بند

  

کوئٹہ(آئی این پی) ٹریفک کی روانی اور عوام کی سہولت کیلئے 17 سال بعد کھولے گے ریڈ زون کی سڑک پھر بند کر دی گئی۔وزیراعلیٰ بلوچستان اور گورنر بلوچستان نے30 جنوری کو ریڈ زون کی سڑک کھلوائی تھی، جس کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، سکیورٹی کے نام پر سڑکوں کو بند کرنا درست نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوشکی اور پنجگور میں ہونیوالے حالیہ حملوں کے باعث صوبے بھر میں حساس مقامات پر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے، یہ واقعہ روڈ کو بند کرنے کا سبب بنا۔ 

ریڈ زون 

مزید :

صفحہ اول -