جاپان نے کوویڈ19کیلئے فائزر کی کھائی جانیوالی دوا کی منظوری دیدی

  جاپان نے کوویڈ19کیلئے فائزر کی کھائی جانیوالی دوا کی منظوری دیدی

  

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کی وزارت صحت نے نوول کرونا وائرس کی ہلکی علامات والے افراد کے علاج کیلئے آپشنز میں اضافہ کی خاطر فائزر کی تیار کردہ گولیوں کے استعمال کی اجازت دیدی ہے۔یہ منظوری وزارت کے پینل کی جانب سے وائرس کی انتہائی تیزی سے منتقل ہونیوالی قسم اومیکرون سے متاثرہ کیسز میں اضافہ کے باعث دوا کے استعمال کی اجازت دینے کے بعد اسی دن دی گئی ہے۔پیکسلویڈ نامی گولی 2 اینٹی وائرل ادویات نرماٹریلویر اور ریٹوناویر کا مجموعہ ہے جو جاپان میں نوول کرونا وائرس کی ہلکی علامات کے علاج کیلئے دستیاب منہ سے لی جانیوالی دوسری دوا ہو گی۔وزارت صحت، محنت و بہبود کی جانب سے پیکسلویڈ کے جلد از جلد حصول کی منظوری متوقع ہے۔منظوری کے بعد جاپانی حکومت ابتدائی طور پر 40 ہزار افراد کیلئے کافی خوراکوں کے حصول کا ارادہ رکھتی ہے۔ملک کا پہلے ہی امریکی دواساز کمپنی کی جاپانی شاخ کے ساتھ رواں سال 20 لاکھ افراد کیلئے کافی خوراکوں کے حصول پر اتفاق رائے ہو چکا ہے۔

دوا منظوری

مزید :

صفحہ اول -