حالات کی بہتری، جمہوری استحکام کیلئے عمران خان کو ہٹانا ضروری: بلاول

  حالات کی بہتری، جمہوری استحکام کیلئے عمران خان کو ہٹانا ضروری: بلاول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جتنی عزت اپنے کارکن کو دیتی ہے اتنی کوئی نہیں دیتا،ہمارے جیالوں کا مطالبہ ہے کہ اب ہم انتظار نہ کریں، جمہوریت اور معیشت میں بہتری لانی ہے تو عمران خان کو ہٹانا پڑے گا،اگر خان صاحب کو ہٹانا ہے تو عدم اعتماد لا کر ہٹانا ہے۔جمعہ کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کی بنیاد رکھی تھی، خان صاحب کو ہٹانا ہے تو جہوری طریقے سے ہٹانا ہے، اگر خان صاحب کو ہٹانا ہے تو عدم اعتماد لا کر ہٹانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جتنی عزت اپنے کارکن کو دیتی ہے اتنی کوئی نہیں دیتا، ہم اپنے کارکنان کی تجاویز پر سیاست کرتے ہیں،ہمارے جیالوں کا مطالبہ ہے کہ اب ہم انتظار نہ کریں،آج اگر مہنگائی، بے روزگاری اور مشکلات ہیں تو آج ہی نکلیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کاموقف ہے کہ ہر ادارے کو اپنے دائر ے میں رہ کر کام کرنا چاہیے، یہ ہماری لانگ ٹرم جدوجہد ہے جو تین نسلوں سے چلی آرہی ہے، شاید آنے والی تین نسلیں بھی یہی جدوجہد کریں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت اور معیشت میں بہتری لانی ہے تو عمران خان کو ہٹانا پڑے گا، 27فروری کے لانگ مارچ کی تیاری جنوری سے چلتی آرہی ہے، حکومت سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے، اب پارلیمان کا اعتماد اٹھنا چاہیے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے ملک تباہ کردیا، کسانوں سمیت تمام طبقوں کا معاشی قتل جاری ہے، حالات کی بہتری اور جمہوری استحکام کے لیے عمران خان کو ہٹانا ضروری ہے۔
بلاول

مزید :

صفحہ اول -