بھارت کے سرحدی محافظوں   نے 11 پاکستانی ماہی گیر  کشتیاں ضبط کر لیں 

بھارت کے سرحدی محافظوں   نے 11 پاکستانی ماہی گیر  کشتیاں ضبط کر لیں 

  

نئی دہلی(شِنہوا)بھارتی سرحدی محافظوں نے مغربی ریاست گجرات کے نزدیک 11 پاکستانی ماہی گیر کشتیاں اپنے قبضے میں لے لی ہیں۔بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس نے گزشتہ رات جاری ہونیوالے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی کشتیاں اور ماہی گیر بھارتی حدود میں گھس آئے تھے۔جمعہ کے روز مقامی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 3 پاکستانی ماہی گیروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔گزشتہ ماہ نئی دہلی اور اسلام آباد نے ہفتہ کو ایک دوسرے کی جیلوں میں بند ماہی گیروں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا تھا۔

ماہی گیر

مزید :

صفحہ اول -