بلدیاتی انتخابات سٹی میئر کے انتخابات کیلئے کل 3 سیاسی جماعتوں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع

بلدیاتی انتخابات سٹی میئر کے انتخابات کیلئے کل 3 سیاسی جماعتوں میں کانٹے دار ...

  

       ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلہ میں سٹی میئر تحصیل ڈیرہ کی نشست پر ہونیوالے انتخابات آخری مراحل میں داخل، انتخابی عملہ میں انتخابی میٹریل کی تقسیم، ڈیرہ پولیس نے سیکورٹی پلان جاری کردیا،302 پولنگ سٹیشنز میں سے68 حساس ترین،121حساس قرار،7ہزار سے زائدافسران و پولیس اہلکار ڈی پی او ڈیرہ کی نگرانی میں سیکورٹی فرائض انجام دیں گے، ضلعی انتظامیہ کا 12فروری2022بروز ہفتہ ضلع بھر کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان، 13فروری کو انتخابی میدان سجے گا،پی ٹی آئی، جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے دوران الیکشن سے چند روز قبل عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار سٹی میئر عمر خطاب شیرانی کے قتل کے واقعہ کے بعد ملتوی ہونیوالے سٹی میئر تحصیل ڈیرہ کے انتخاب کیلئے اب 13فروری بروزاتوار کو انتخابی دنگل سجے گا۔ اس حوالے سے تمام تر تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ امیدواروں کی جانب سے انتخابی سرگرمیاں جمعہ11فروری کی شب تک ختم ہوجائیں گی۔ ادھر انتخابی عمل کیلئے انتخابی عملے میں ڈیوٹیوں کی تقسیم مکمل ہونے کے بعد ہفتہ12فروری کو انتخابی عملہ میں انتخابی میٹریل تقسیم کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان کی جانب سے12فروری2022بروز ہفتہ کے روز ضلع بھر میں سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ انتخابی معرکے میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اور وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پورکے بھائی عمر امین گنڈہ پور، جمعیت علما اسلام کے نامزد امیدوار و معروف کاروباری شخصیت کفیل احمد نظامی اور پیپلز پارٹی کے امیدوارفیصل کریم کنڈی کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ ادھر الیکشن کمیشن اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے تحصیل ڈیرہ کے 302 پولنگ سٹیشنز میں سے68 حساس ترین،121302 پولنگ سٹیشنزحساس قراردیئے گئے ہیں جبکہ پولیس سیکورٹی پلان کے تحت ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر) نجم الحسنین لیاقت کی قیادت میں 7ہزار سے زائدافسران و پولیس اہلکار سیکورٹی فرائض انجام دیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -