سپریم کونسل برائے اسلامی امور کانفرنس  نور الحق قادری اور محمد شاکر قاہرہ پہنچ گئے

سپریم کونسل برائے اسلامی امور کانفرنس  نور الحق قادری اور محمد شاکر قاہرہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اوقاف، حج و مذہبی امور محمد ظہور شاکر قاہرہ مصر میں منعقد ہونے والی سپریم کونسل برائے اسلامی امور کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ مصر میں 12 اور 13 فروری 2022 کو ہونے والی کانفرنس کا مقصد اسلامی ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد کی فضا پیدا کرنا ہے۔ وفاقی وزیر ایگزیکٹیو کونسل آف اسلامک افیئرز کے 13ویں سمپوزیم میں بھی شرکت کریں گے۔ مصر پہنچنے پر مصری وزارت اوقاف کے سینئر حکام اور مصر قاہرہ میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال نے وفاقی وزیر اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

مزید :

صفحہ اول -