پی ٹی آئی کو دھچکار، حاجی افضل، ملک قیوم خاندان سمیت جے یو آئی میں شامل 

پی ٹی آئی کو دھچکار، حاجی افضل، ملک قیوم خاندان سمیت جے یو آئی میں شامل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر اور ضلعی امیر جے یو آئی مولانا لطف الرحمن کی موجودگی میں یونین کونسل ڈیرہ دیہات نمبر1باران آباد سے تعلق رکھنے والے جے یو آئی رہنما ملک آصف اعوان کی کوششوں سے واپڈا ہائیڈرو لیبر ہونین کے سابقہ سرپرست اعلی و پی ٹی آئی رہنما حاجی محمد افضل اورملک قیوم نواز اعوان نے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سمیت جمعیت علما اسلام میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر منعقدہ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا لطف الرحمن کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے نام نہاد دعویدار دراصل اسلامی شعائر کے دشمن ہیں، لندن میئر کے انتخابات میں یہودی النسل امیدوار کی انتخابی مہم چلانا، آئین پاکستان کی رو سے کافر قرار دیئے گئے مرزائیوں کے خلیفہ مسرور سے عمران خان اور تحریک انصاف کیلئے ووٹ مانگنا،عمران خان کی جانب سے ملک کے کلیدی عہدوں پر قادیانیوں کو تعینات کرنا اور آسیہ ملعونہ کی رہائی و امریکہ حوالگی اس بین الاقوامی ایجنڈے کا حصہ ہے کہ جس کے تحت پی ٹی آئی کو مسلط کرایا گیا اور آج ملک میں مساجد کو بھی شہید کرنے کی گھناؤنی کوششیں کی جارہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تبدیلی کے جھانسے میں آکر ان کا ساتھ دینے والے آج انکے عزائم کھل کر سامنے آنے کے بعد ان سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔ ان شا اللہ 13فروری کو تحصیل میئر ڈیرہ سٹی کی نشست پر جے یو آئی پی ٹی آئی کا اسی طرح صفایا کرے گی جس طرح بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلہ میں پورے کے پی کے میں ان کا صفایا کیا تھا۔