دولت، دھونس اور مفاداتی سیاست کو ختم کرناہوگا:  محمد فائق شاہ 

    دولت، دھونس اور مفاداتی سیاست کو ختم کرناہوگا:  محمد فائق شاہ 

  

       پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا کہ قوم 75 سال سے میوزیکل چیئر کا سیاسی کھیل دیکھ رہی ہے، ساری جنگ مفادات اور کرسی اقتدار کیلئے ہے جب تک نظام انتخاب میں اصلاحات اور منشور پر پابندی نہیں ہو گی آزاد اور غیر جانبدار انتخابات ممکن نہیں ہیں، منشور پر عمل نہ کرنیوالوں کا محاسبہ کرکے حکومت تبدیل کی جائے، اپوزیشن کے پاس جب تک متبادل اور قابل عمل حل نہیں ہو گا عوام توجہ نہیں دیں گے، ان تحریکوں سے انتشار ہی پیدا ہوا ہے، کوئی بہتری نہیں آئی، محمد فائق شاہ نے کہا قوم دیکھ رہی ہے کہ کونسی جماعت کہاں کھڑی ہے اور بار بار کس طرح دھوکہ دے رہی ہے، دراصل سیاست پر ایک ہی مفاداتی طبقہ قابض ہے جو چہرے بدل بدل کر استحصال کرتا ہے، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے عوام پس رہے ہیں، سب سے زیادہ تعلیمی پسماندگی سندھ اور بلوچستان میں رکھی گئی تاکہ سیاسی قبضہ گروپ اپنے من پسند نتائج حاصل کرتا رہے، عوام کو شعور اور تعلیم سے دور رکھا جاتا ہے، جھوٹ کی سیاست نے کئی چہرے بے نقاب کئے ہیں، اب یہی لوگ نئے روپ میں عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں، امن ترقی پارٹی ان کے راستے کی رکاوٹ بنے گی، محاسبہ اور احتساب کریں گے، انصاف اور عوامی اختیار لائیں گے یہی ہمارا مشن ہے جس میں نوجوان سب سے آگے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -